ابنا: علاء الدین بروجردی نےبر طانوی وزارت خارجہ کے اس بیان کی طرف اشارہ کیا جسمیں الزام لگايا گيا ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور ایران دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے مشرق وسطی اور ایران میں نہایت سیاہ کارنامے انجام دئےہیں اور یہ موضوع اس قدربے وقعت ہےکہ اس پر بات بھی نہیں کی جاسکتی۔ انہون نے گذشتہ تیس برسوں میں ملت ایران کے خلاف برطانیہ کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ برطانیہ نے ہی سب سے پہلے ایم کے او گروہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم کے پیش نظر ہی ایران اور علاقے کی قومیں برطانیہ سے نفرت کرتی ہیں۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ علاقے کی تحریکوں کےبارےمیں قوموں کو فیصلہ کرنا چاہیے نہ کہ بوڑھے سامراج برطانیہ کوجو قوموں کے لئے ماضی میں بھی مصیبت تھا اور آج بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور برطانیہ کے دباو کےباوجود ملت مصر ایران سے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے اور سامراجی ملکوں کی مرضی کے برخلاف آج گذرگاہ رفح کھلی ہوئي ہے ۔ انہوں نے کہا ان باتوں سے معلوم ہوتا ہےکہ علاقے کی قومیں ایران سے قریب آنا چاہتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز